ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی :دن دہاڑے بیچ سڑک پر ایک شخص کا قتل : واردات کے بعد ملزم فرار

ہبلی :دن دہاڑے بیچ سڑک پر ایک شخص کا قتل : واردات کے بعد ملزم فرار

Tue, 05 Sep 2017 20:26:03    S.O. News Service

ہبلی :05/ستمبر (ایس اؤنیوز)دن دہاڑے بیچ سڑک پر ایک شخص کو چاقو سے حملہ کرتے ہوئے بربریت سے قتل کئے جانے کا واقعہ شہر کے انکل کے درگد محلہ میں پیش آیا ہے۔

مقتول کی شناخت بسپا نیلننور (35)بتائی گئی ہے۔مقتول بسپا اپنی ماں کے ساتھ شام میں چارہ لے کر گھرجارہاتھاتوآٹو کے ذریعے پہنچے قاتل بسپا کو روک کر اچانک چاقو سے لگاتارحملہ کرکے قتل کرنے کے بعد فرا ر ہوگئے ۔ بیٹے کے ہلاکت کو دیکھتے ہی وہیں موجود ماں غم برداشت نہ کرتے ہوئے زمین پر پڑے مردہ بیٹے سےلپٹ گئی ، بیٹے کے جسم کو اٹھا اٹھا کر نوحہ کرنے لگی تو وہاں کھڑے ہوئے لوگوں کی آنکھوں سے بھی آنسو نکل پڑے۔ جائے وقوع پہنچی پولس ماں کو دلاسہ دینے کی بہت کوشش کی لیکن ماں کسی طرح سنبھلنے کو تیار نہیں ہورہی تھی۔ قتل کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چلاہے۔ بتایا جارہاہے کہ خاندانی چپقلش قتل کا اہم سبب ہونے کا شبہ جتایا جارہا ہے۔ ودیا نگری کی پولس جائے حادثہ پہنچ کر معائنہ کیا ہے،کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے اور ملزموں کی گرفتاری کے لئے جال بچھانے کی بات کہی گئی ہے۔

WhatsApp_Image_2017-09-05_at_6_39_56_PM.jpeg


Share: